9اگست سے شہر قائد میں پھر بارشوں کی پیشگوئی


کراچی:بارش لئے بادل پھر کراچی کا رخ کرنے والے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 9اگست سے شہر میں مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے کی پیشگوئی  کردی ہے۔

شہر قائد میں آج بھی بادلوں کا ڈیرا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چونتیس ڈگری رہے گا۔ رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی والے تیار ی پکڑلیں ۔ بادل پھر گرجے اور برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے نو سے بارہ اگست تک شہر میں  پھر مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

آج بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔صبح کے وقت موسم خوشگوار تھا ۔ تاہم سورج نکلنے کے بعد درجہ حرارت بڑھ گیا۔ اور حبس کی کیفیت رہی ۔ بقرعید پر بارش کی پیشگوئی پر شہری خوش ہیں ۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید شدت اختیار کر جائے گا ۔ دوسرے اسپیل میں سندھ خاص طور پر کراچی ، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی میں سرکلر ریلوے بحال ہونے کی امید ایک بار پھر دم توڑ گئی


متعلقہ خبریں