سابق ن لیگی رکن اسمبلی کے مدرسہ پر نامعلوم افراد کا حملہ


چنیوٹ: مسلم لیگ نواز کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کے مدرسہ میں طالبات پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا ہے۔

لواحقین کے مطابق رات گئے مدرسہ میں بچیوں پر نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کیا۔ چھریاں دو بچیوں کے پیٹ، سر اور کان پر ماری گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سات گھنٹوں بعد بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

زخمی بچیوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مدرسے میں بچے پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ اس سے قبل مدرسے کے طالب علموں پر قاریوں کے تشدد کے واقعات عام ہیں۔ ایک ماہ قبل راولپنڈی میں مدرسے کے قاری نے معمولی غلطی پر ایک بچے کو الٹا لٹکا دیا تھا۔

تاہم مدرسے کی طالبات پر نامعلوم افراد کے حملے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔


متعلقہ خبریں