ایک اور رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل


اسلام آباد: قبائلی اضلاع سے حال ہی میں منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی غزن خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق آج انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جس کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر غزن خان اور ڈاکٹر جی جی جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم بھی پہنایا جبکہ دونوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم، تحریک انصاف وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز خیبر کے حلقہ پی کے 107 سے کامیاب آزاد رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے شفیق آفریدی کو پارٹی مفلر پہنایا۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن شفیق آفریدی نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں