دبئی: پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کا کپتان مقرر کر دیا۔
ویمن گلوبل ڈیولپمنٹ اسکواڈ میں 7 ممالک سے خواتین کھلاڑی شامل کی گئی ہیں جو اپنے دورہ انگلینڈ میں 6 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔
“A real honour to be selected as the captain” – Javeria Khan to lead ICC’s Women’s Global Development squad for a six-match tour of England. https://t.co/mkoP97aJ8Z
— ICC (@ICC) July 25, 2019
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کا مقصد خواتین کرکٹر کے کھیل کو بہتر بنانا ہے، اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ڈبلیو جی ڈی ایس پروگرام نومبر اور جولائی 2018 میں منعقد کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی سی بی کی ثناء میر کو آئی سی سی کی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد
ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو انگلینڈ ویمن اکیڈمی کے درمیان کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی کو ساؤڈرن وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ 2 اگست کو ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی ٹیم سرے اسٹارز کا سامنا کرے گی۔