حکومت سندھ کے سینیئر وزیر سید ناصرشاہ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

حکومت سندھ کے سینیئر وزیر سید ناصرحسین شاہ نے وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا دعویٰ ہے  کہ وہ  کچھ دیر بعد وزیر اعلی سندھ کو اپنا استعفی پیش کردیں گے۔

ذرائع نے ہم نیوزکو بتایا ہے کہ ناصر حسین شاہ وزارت سے تو مستفعی ہوجائینگے تاہم بحیثیت رکن سندھ اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

سندھ کے سینئیر صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ کے پاس ورکس اینڈ سروسز،جنگلات  اور آپباشی  کا چارج ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں