شہباز شریف کی 5جولائی کو پھر نیب لاہور میں طلبی

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور :قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی  شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر طلبی کا پروانہ بھیج دیاہے۔ اپوزیشن لیڈر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پانچ جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ایک سال میں پانچ مرتبہ نیب میں حاضریاں لگا چکے ہیں۔ چودہ فروری کو برطانیہ جانے کے بعد پہلی مرتبہ نیب کے پاس حاضری دیں گے۔

نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں طلب کیا ہےاور ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ایک سال سے نیب اور شہبازشریف خاندان کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے کبھی نیب دفتر تو کبھی احتساب عدلات تو کبھی نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔

پانچ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو شہبازشریف طلبی پر نیب دفتر پہنچے تو تفتیش کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیاتھا۔  سابق وزیراعلیِ چونسٹھ دن جسمانی ریمانڈ پر نیب کے مہمان رہے۔

صاف پانی کیس کے بعد چودہ فروری کو شہبازشریف کی آشیانہ اقبال اسکینڈل میں بھی ضمانت منظوری ہوگئی تھی۔

سوا ماہ بعد نام ای سی ایل سے نکلا تو شہبازشریف دس اپریل کو لندن یاترا پر روانہ ہوگئےاور پھر  تیرہ مئی کو نیب نے شہبازشریف کو طلب کیا لیکن بیرون ملک ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے:احتساب عدالت میں شہباز شریف کا فواد حسن فواد کو دلاسہ

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو اب ایک دفعہ پھر طلب کرلیا گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ وہ نیب کے دفتر میں پیش ہوتے ہیں تو وہاں سے انکی واپسی ہوگی یا گرفتاری اس کا پتہ 5جولائی کو چلے گا۔


متعلقہ خبریں