ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شہر میں حبس کا راج رہے گا۔

شہر میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 75 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے خدشات کو رد کیا ہے تاہم موسم کے گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بیشتر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور ملتان میں درجہ حرارت 43 سے 45، فیصل آباد میں 41 سے 43، سکھر میں 48 سے 50 جبکہ سبی میں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آج مطلع ابرآلود ہے اور یہاں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں