جلالپور: دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم، 10 ہلاک



جلالپور پیروالا میں دو مسلح گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ بستی جعفریں میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، زخمیوں میں 5 افراد کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 9 شدید زخمی افراد کو نشتر اسپتال ملتان بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں معروف ڈکیت کالا جعفر اور اس کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

ایس پی صدر ملتان غلام مصطفیٰ پہوڑ موقع پر پہنچ گئے جبکہ  آر پی او، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان اسپتال میں موجود ہیں۔

آر پی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، معاملہ کی تحقیق کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جلد دیگر ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے۔

کشمنر ملتان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں