امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی 2 جون کو اسلام آباد آمد متوقع

افغان امن معاہدہ طے پاگیا: صدر ٹرمپ کی توثیق کا انتظار

فائل فوٹو


افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کاوشیں تیزکردی گئی ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی 2 جون کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمےخلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی  زلمے خلیل زاد کرینگے۔

اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے راہنمائی حاصل کریں گے۔ امریکی وفد اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی  کریگا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کی تاحال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات طے کرانے کیلئے امریکی حکام سرگرم ہیں مگران سے تاحال زلمے کی ملاقات شیڈول نہیں کی جاسکی۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد  پاکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے30اپریل کو پانچ رکنی وفد کے ہمراہ کابل روانہ ہو گئے تھے۔

زلمے خلیل زاد نےاپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران  دفتر خارجہ میں افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کی تھی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ کابل میں پاکستان کے سفیر نے خصوصی طور پر مذاکرات میں شرکت کی جبکہ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مفاہمتی عمل افغان مسئلے کے حل کا تاریخی  موقع ہے، افغان مسئلے کے حل میں افغان اسٹیک ہولڈرز اور پڑوسی ممالک کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے افغانستان روانہ

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ امریکی وفد کے دورہ میں افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت ہوئی۔

دورہ میں زلمے خلیل زاد کی سیکرٹری خارجہ سمیت دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔زلمے خلیل زاد نے انٹرافغان ڈائیلاگ میں تیزی اور تشدد میں کمی کے لیے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔


متعلقہ خبریں