اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یکم جولائی سے ادھار پر ہر ماہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کرنا شروع کردے گا۔
2./ From 1st July 2019 KSA is activating the deferred payment for petroleum products facility of US$ 275mn per month amounting to US$3.2 Billion per year for 3 years. This will strengthen Pakistan’s Balance of Payments position.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) May 22, 2019
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تین سال کے دوران ہر سال مجموعی طور پر تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل پاکستان کو ملے گا۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی مدد سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
1/. Would like to Thank The Crown Prince of Saudi Arabia, His Highness Muhammad Bin Salman for his continuous support for the people of Pakistan.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@ahshaikhfinance) May 22, 2019
مشیرخزانہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پیشرفت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی صورت میں پاکستان کی امداد انتہائی خوش آئند خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں برادر ملک نے ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دے کر حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم پیش رفت کے نتیجہ میں انشاء اللّه روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آئے گی۔