کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر ’بوم بوم‘ آفریدی نے ورلڈ کپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے شامل ہونے سے ٹیم کے تجربے میں اضافہ ہوا ہے اور شاداب خان کی شمولیت کے بعد بولنگ مزید مضبوط ہوجائے گی۔
Now the squad is complete! Wahab and Amir bring the experience and with Shadab joining it will further strengthen our bowling, specially after trying various options. Batting already in good form. Now there is no excuse. Wishing everyone the best of luck, make us proud boys ??
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 21, 2019
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ پہلے ہی فارم میں ہے اور اب کوئی بہانہ نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ لڑکے ہمارا سر فخر سے بلند کریں گے۔
عالمی کپ کا آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گا۔