ملک بھر میں آج سے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی شام اور رات کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں درمیانی سے تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 18 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
