امریکہ: طیارہ پھسل کر دریا میں چلا گیا

امریکہ: کمرشل پرواز پھسل کر دریا میں چلی گئی ، طیارے میں سوار136افراد محفوظ

امریکہ میں ایک مسافر طیارہ پھسل کردریا میں چلا گیا، خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 136 افراد محفوظ رہے ۔

رائٹرز کے مطابق ایک بوئنگ 737کمرشل پرواز امریکی ریاست فلوریڈا میں اس وقت رن وے سے پھسل کر دریا میں چلی گئی جب وہ 136مسافروں کو گوانتاناموبے نیول اسٹیشن سے لیکر جیکسن ویل کے قریب  دریائے سینٹ جانز کے کنارے واقع نیول ائر بیس  پراتری تھی ۔

ائراسٹیشن کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ  فلائٹ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 40 منٹ پر رن وے سے پھسل کر دریا میں چلی گئی۔ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جیکسن ویل کے میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرواز میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔ امدادی ٹیمیں پانی پر موجود فیول کو کنٹرول کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔

جیکسن ویل میں امن وامان قائم رکھنے والے دفترکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دوتصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’میامی ائر‘‘کے لوگو کے ساتھ طیارہ دریا میں کھڑا ہے اورمکمل محفوظ دکھائی دے رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737 میکس طیارے کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف

میامی ائرانٹرنیشنل چارٹرڈ ائر لائن ہے جو بوئنگ 800-737 چلاتی ہے۔ بوئنگ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس حادثے سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں ۔


متعلقہ خبریں