اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ فائل ہونے تک 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 978 پپر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 23,411,360 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 787,015,798 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے سے زائد اضافے کا امکان

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 104 پوائنٹس کی کمی پر ہوا جب کہ 6.31 ارب روپے مالیت کے 17.72 کروڑ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 314 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دن بھر کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ مارکیٹ میں دن بھر 5.18 ارب روپے مالیت کے 14.35 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں