اسلام آباد: پولی کلینک اسپتال میں سہولیات اور عملے کا فقدان



اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی اہم اسپتال پولی کلینک میں سہولیات اور عملے کے فقدان کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولی کلینک میں سہولیات کے فقدان سے متعلق رپورٹ ہم نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ دستاویز کے مطابق اسپتال میں ہر سال 29 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

پولی کلینک اسپتال کے لیے 2 ہزار 140 افسران کی پوسٹیں منظور ہوئی تھیں۔ وزارت صحت کی طرف سے صرف 1 ہزار 778 افسران بھرتی کیے گئے جبکہ 362 بھرتیوں پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

دستاویز کے مطابق 147 ماہر ڈاکٹرز کی جگہ صرف 45 ماہر ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں۔ اسپتال میں 102 ماہر ڈاکٹرز کی اسامیاں تاحال خالی ہیں۔ 62 میڈیکل آفیسرز،33 نرسنگ سٹاف، 32 دیگر اسٹاف کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق نچلے گریڈ کے 133 ملازمین کی آسامیاں بھی تاحال خالی پڑی ہیں جب کہ پولی کلینک میں 19 افسران ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔  17 گریڈ کے 14افسران، 16 گریڈ کے 4 اور ایک سے 15 گریڈ کا ایک افسر پولی کلینگ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ان کے اداروں میں واپس نہیں بھیجا گیا جب کہ ترقیوں کے معاملے میں التوا کے باعث بھی بھرتیاں نہیں ہو سکیں۔


متعلقہ خبریں