ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان کی جان چلی گئی

ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان کی جان چلی گئی

فوٹو: سلمان


نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول کی گولی چلنے سے ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ڈپٹی کمیشنر مدھرورما کا کہنا ہے کہ ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلنے والی گولی 19 سالہ سلمان کے بائیں گال میں لگی جوموت کا سبب بنی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ بھارت گیٹ گیا تھا، واپسی پر سلمان گاڑی چلا رہا تھا اور سہیل نے ویڈیو بنانے کیلئے اس پر پستول تان لی۔

پستول سے چلنے والی گولی سلمان کے بائیں گال میں لگی۔ واقعے کے بعد دونوں دوست حواس باختہ ہوگئے اور گاڑی کو اپنے دوست داریگنج کے ہاں لے گئے جہاں سہیل نے اپنے خون آلود کپڑے تبدیل کیے۔

کپڑے تبدیل کرنے کے بعد رشتے داروں کی مدد سے سلمان کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سلمان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے ہیں۔ ملزم سلمان اپنے خاندان کے ساتھ ر دہلی کے شمال مشرقی علاقے جعفرآباد میں رہتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سہیل کو قتل اور ثبوت وشواہد مٹانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم سہیل کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کے دوران گولی غلطی سے چل گئی تھی۔ ہلاک ہونے والے سلمان کے دوست عامر کو بھی ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں