پشاور میں تیز آندھی سے  تین جاں بحق، بی آر ٹی کو بھی نقصان


پشاور: پشاور میں تیز آندھی سے 42 افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے جبکہ بی آر ٹی منصوبہ بھی تیز ہواؤں کو برداشت نہ کرسکا اور26 اسٹیشنز کی سیلنگز سوکھے پتوں کی طرح اڑ گئیں۔

ترجمان پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں آندھی کے باعث بی آرٹی اسٹیشنز کونقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ اسٹیشن 26 میں روشن دان کی تنصیب ابھی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام 31 سٹیشن پر روشن دان نصب کئے جا چکے ہیں۔ 26 کے علاوہ تمام اسٹیشنز کے روشن دان اور دروازے بالکل سلامت ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوتعمیرشدہ سیلنگ نیچے گرنا شروع ہوئیں توتعمیر پر مامور مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

دوسری جانب آندھی کے باعث شہر کے نواحی علاقوں میں چھتیں گرنے سے 42 زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ ) کے ترجمان کے مطابق  13 زخمی اور ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا ہے—ترجمان

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان ( ایچ ایم سی) کے مطابق  اسپتال میں 12 زخمی اور ایک بچہ مردہ لایا گیا ہے جن میں سے زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں