خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے اس فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعہ اب باقاعدہ سرکاری ورکنگ ڈے ہو گا اور تمام سرکاری ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامی سیکریٹریز کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
پنجاب میں وفاقی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کا اعلان ہو گیا
صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر جمعہ کے روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور سرکاری امور سابقہ شیڈول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بجلی، ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے عملہ محدود کرنے سمیت اہم فیصلے کیے تھے جس میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ بھی شامل تھا۔
