عمران میرے اور میں شہرام کا باس ہوں، وزیر اعلیٰ کے پی


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عمران خان میرے اور میں شہرام کا باس ہوں۔ محمود خان بس ریپڈ ٹرانززٹ (بی آر ٹی) منصوبے سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھے جو کہیں گے میں وہی کروں گا چاہے کوئی خفا ہوتا ہے یا خوش۔ وزیر اعظم عمران خان میرے باس ہیں اور میں شہرام کا باس ہوں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر بلدیات کی ناراضگی کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔

محمود خان نے کہا کہ صوبہ میں پلاسٹک بیگز اور غیر معیاری کھلا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جلد شروع کر دیا جائے گا جب کہ آئندہ بجٹ میں پورے صوبہ کی عوام انصاف کارڈ سے مستفید ہو گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی سے بی آر ٹی منصوبہ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ ناراض ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ جہاں بھی جاتا ہوں میڈیا بی آر ٹی پر سوال کرتا ہے، جس دن منصوبہ مکمل ہوگا تو اس وقت سب کو پتہ چل جائے گا کہ کتنا بڑا منصوبہ ہے جب کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے ثبوت لائیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

بی آر ٹی منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، وزیر اعلیٰ کے پی

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے خود کو صوبائی وزیر اطلاعات سے عمر میں 10 سال چھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی 47 سالہ عمر میں اتنا کام نہیں کیا جتنا چھ ماہ میں کرچکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے مزدوروں کا تنخواہوں کیلئے احتجاج

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی رپورٹ پبلک نہیں ہونی چاہیے جب کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہمارے بڑے ہیں اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں