فرانس: پیرس کی رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی


فرانس: پیرس کے رہائشی علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، امدادی اداروں کے اہلکار اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ رہائشی عمارت کی تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پر لگی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر فائیٹرز اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق 80 فائر فائٹرز لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں