نیپسی ہسل قتل: ملزم کی شناخت ہوگئی، تلاش جاری

نیپسی ہسل قتل: ملزم کی شناخت ہوگئی، تلاش جاری

فوٹوز: لاس اینجلس پولیس


لاس اینجلس: امریکی گلوکارنیپسی ہسل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور پولیس گرفتاری کیلئے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی شہرلاس اینجلس کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 29 سالہ ایرک ہولڈر کی تصویر جاری کرتے ہوئے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو30 مارچ 2019 کی شام 3بج کر20 منٹ پر آخری بار 2016 ماڈل کی سفید دروازوں والی کار میں دیکھا گیا تھا۔ گاڑی کی لائسنس نمبر پلیٹ 7 آر جے ڈی 742  ہے اور اسے ایک خاتون چلا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں فائرنگ، امریکی گلوکار نیپسی ہسل جاں بحق

 

لاس اینجلس پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے افسران ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اگر کسی شہری کے پاس ملزم یا واقعہ کی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جائے۔ اطلاع دینے والے شہر کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کی فائرنگ امریکی گلوکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزم فائرنگ کے بعد دائیں جانب سے گاڑی میں سوار ہوا اورگاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک خاتون موجود تھی۔ نیپسی ہسل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے  گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں