اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا- 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری رہا- کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی-

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا لیکن کاروبار کے اختتام پر کچھ ریکیوری ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج دن بھر، سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی- 76 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،،، مارکیٹ کا حجم 17 کروڑ سے زائد رہا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 249 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 354 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروبار ہفتہ کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 354 پر بند ہوا تھا جب کہ 30 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 132 پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی کا سونامی بے قابو، پیٹرول کے بعد دال، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

گزشتہ روز سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں جب کہ 59 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کا حجم 8 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔

گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ جمعرات کو 412 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ بدھ کو ہوا تھا جب 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔


متعلقہ خبریں