ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، بزرگ شہری شہید

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کوٹلی کے علاقوں میں بھاری گولہ باری و فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بھارتی افواج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے علاقے درہ شیر خان اور حویلی کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور دو بھائی بھی زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی آفس کوٹلی نے تصدیق کی ہے کہ تتہ پانی اور کوئی سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں تیزی آئی ہے۔

24 مارچ کو افواج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر آزاد کشمیر میں بنڈالہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل مارچ میں ہی چکوٹھی  کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں