وزیراعلیٰ سندھ کی لیاری کی کراچی یونائیٹڈ چلڈرن فٹبال ٹیم سے ملاقات


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے لیاری کی کراچی یونائیٹڈ چلڈرن فٹبال ٹیم نے ملاقات کی۔

ہم نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے قطر میں انڈر 10 اور انڈر 12  ٹورنامنٹ کی فاتح  ٹیم کے ارکان سے فرداً فرداً ملاقات اور مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بچے کھیل کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھیں، ان کی مالی مدد کی جائے گی۔

وزیراعلی سندھ نے 27  بچوں کو فی کس ایک لاکھ اور دو کوچز کو  دو، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

بچوں  نے فٹبال کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ننھے فٹبال اسٹارز نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں فٹبال بھی کھیلی۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ساتھ  شامل ہوگئے۔

وزیراعلی سندھ کی جانب سے بچوں کو تحفے میں  اجرک اور فٹبال کی کٹ بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں