پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا



اسلام آباد: پرندے کی ٹکر سے بھارتی طیارے کی تباہی سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بھارتی طیارے کی تباہی کو ایک کوے کا انتقام قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی علاقے راجھستان  میں ایک اور بھارتی جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سوشل میڈیا پر بھارت کا مذاق بن گیا اور بھارتی فضائیہ کے طیارے کی تباہی کو ایک کوے کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ بھارتی طیارے نے بالاکوٹ میں ایک کوے کو مار گرایا تھا جس کے جواب میں کوے کے دوستوں نے بھارتی طیارہ زمین پر پٹخ دیا۔


سوشل میڈیا پر کسی نے کہا کہ کوے کے دوستوں نے جوابی کارروائی میں بھارتی طیارہ زمین پر پٹخا دیا۔ تو کسی نے اسے کوے کے بیٹے اور کسی نے کوے کے ابا کا بدلہ قرار دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی نااہلی پر طنز کے تیر برسائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ پرندہ ٹکرانے سے گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم بھارتی پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ مگ 21 طیارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران بیکانیر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جب کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں بھارت کا یہ 9 واں طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

پاکستان نے بھی 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔


متعلقہ خبریں