ڈیویلیئرز بھی پی ایس ایل میں معیارِ کرکٹ کے معترف

ڈیویلیئرز بھی پی ایس ایل میں معیارِ کرکٹ کے معترف | ہم نیوز

لاہور قلندرز کے بلے باز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے ہیرو اے بی ڈیویلیئرز نے کہا ہے کہ شارجہ میں تماشائیوں سے بھرے ہوئے گراؤنڈ میں کھیل کر وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میچ کے ہر لمحے بھرپور محنت کرتے ہوئے پوری جان لڑا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار کرکٹ بہترین ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ ویز کی اننگز کی بھی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران اے بی ڈیویلیئرز نے 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی جس کے باعث ان کی ٹیم میچ میں 201 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرپائی۔

ڈیویلیئرز کے علاوہ ڈیوڈ ویز اور فخر زمان نے بھی شاندار اننگز کھیلیں۔ شاندار اننگز کھیلنے پر ڈیویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2