لاہور: پولیو ویکسین پر معترض والدین کمشنر آفس سے رابطہ کریں

انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ: دو پولیس اہلکار شہید

لاہور:لاہور میں آج  پولیو کی مہم کا آخری دن ہے۔ انکاری والدین کے ویکسین سے متعلق جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ماہرین ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پولیو مہم کیلئے فوکل پرسن بابر عطا نے کہا ہے کہ جن والدین کو پولیو ویکسین پلانے پر اعتراض ہے ان کیلئے  ڈپٹی کمشنر اور دیگر ماہرین ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہیں گے۔


لاہور میں پولیو مہم کے دوران 1618 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پولیو ٹیموں کے ساتھ رات پانچ پانچ گھنٹے طویل اجلاس بھی کیے تھے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور صالحہ نے پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کر کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز یوسی ایم اوز، ایریا انچارج اور سینٹری پیٹرول کو جاری کیے گئے.

لاہور میں تین روزہ پولیو مہم میں 1792720 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا۔ پہلے دن  1303 بچوں کو قطرے پلائے گئے، 315 رہ جانے والے بچوں کو دوسرے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ٹیموں کے باربار جانے کے باوجود قطرے نہ پلانے اور بدتمیزی کرنے پر 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں قطرے نہ پلانے کے کا ایک کیس رپورٹ ہونے پر علمائے اکرام کی خدمات لی گئی تھیں۔

مولانا طارق جمیل نے فیملی کو قائل کیا جس پر فیملی نے بچوں کو قطرے پلائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کہ روزانہ کی کارکردگی کا ساتھ ساتھ جائزہ لیا گیا جس کے بعد ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں