اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دن بھر مندی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 506 پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوھتے روز دن بھر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث مارکیٹ میں 37 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40ہزار 506 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 8 پوائنٹس اضافے کے بعد 19 ہزار 444 پر بند ہوا۔

دن بھر پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن، سیمنٹ اور کمرشل بنکوں کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیوں دیکھی گی- کاروبار کا حجم 12 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جس کی مالیت 6 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 434 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران 9,062,870 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہو چکا ہے جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 836,179,809 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سات ماہ کے دوران درآمدات میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی،عبد الرزاق داؤد

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیس 52 پوائٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 102,391,360 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,946,120,923 بنتی ہے۔

بدھ کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس تک کا اضافہ کے ساتھ مارکیٹ 40 ہزار 836 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی تھی۔

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آرہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں کچھ بہتر دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم رواں ہفتے زیادہ تر مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں میں مایوسی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں