دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے لیے نوجوان بلے باز امام الحق کو پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے 853 رنز بناچکے ہیں، 23 سالہ کرکٹر بطور اکیسویں کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔
چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے امام الحق کو خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ ان کے شامل ہونے سے اسکواڈ پر مثبت اثر پڑے گا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل فور کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ایونٹ کی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
I welcome the very talented cricketer @ImamUlHaq12 into the @PeshawarZalmi squad for PSL 4. I am sure he is going to have a positive impact on the roster of the #YellowStorm. Let’s welcome him into the Zalmi Family. ⚡ pic.twitter.com/IE9VoL5zye
— Javed Afridi جاوید آفریدی (@JAfridi10) February 13, 2019
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔
ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی سے دیگر تمام فرنچائز مالکان اور مہمانوں نے شرکت کی۔
خیال رہے پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز دو دن بعد 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔