کوئٹہ: ڈھائی سالہ بچے کیخلاف پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ


 کوئٹہ: کوئٹہ پولیس کا ایک انوکھا کارنامہ، بدحواسی یا تیزی کے ڈھائی سالہ بچے کے خلاف پولیس وین پر فائرنگ کا مقدمہ ہی درج کرڈالا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی ڈھائی سالہ بلال پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں بلال پردہشت گردی کی نو دفعات بھی  درج کردی گئیں ہیں۔

اور بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ ننھے ملزم بلال کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے اب تک تین چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ ایس ایچ او کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد تھانہ نیو سریاب نے بچے پر مقدمہ درج کیا۔

بلال کے والد کا کہنا ہے کہ بلال اب تک چپس اور جوس پیتا ہے، پولیس پر فائرنگ کیسے کرسکتا ہے، بلال کے نام پرعلاقے میں ایک اسکول کھولا ہوا ہے۔ جس پرپولیس نے کوئی بڑا انسان سمجھ کر ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک کئی بار پولیس سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن اب تک معاملہ حل نہ ہو سکا، مقدمہ درج ہونے پر بچے کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہوں۔


متعلقہ خبریں