اسپیکر صاحب !عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں، شیخ رشید



اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو بتایا دیاہے مجھے شہباز شریف بطورپی اے سی چئرمین قبول نہیں۔ شریفوں کی سیاست قطری سے شروع ہوکر پتھری پر ختم ہوجاتی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کے وہ شہباز شریف کو ریمانڈ میں بلائے۔ شیخ رشید نے اسپیکر قومی اسملبی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے غلط کام کیا ہے،میں عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں۔عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل، عمران اندر سے  قلندرہے۔ میں عمران خان کی حد تک ممبر ہوں اسپیکر کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، میرا مسئلہ عمران خان سے سیٹل ہے،شیخ رشید نے کہا کہ انہیں شہبازشریف کسی قیمت پر بطورپی اے سی چیئرمین قبول نہیں،جس کےخلاف تحقیقات ہو رہی ہیں وہ ہی نیب کو بلا رہاہے،اسپیکر کو کوئی حق نہیں مجھے پی اے سی کی ممبر شپ سے روکیں،اس ملک میں صرف عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں،

شیخ رشید نے کہا 2مال گاڑیاں چلائی ہیں مزید کےلیے اقدامات کررہےہیں،غریب مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے اقدامات کررہےہیں،وزیراعظم 11فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے،وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوے کا جال بچھا دوں گا،12فروری سےریلوےٹریکس کی چیکنگ کروں گا،ریلوے میں مزدوروں کی تعداد دگنی کریں گے،


متعلقہ خبریں