گوجرانوالہ سے اسٹیج اداکارہ اغوا

۔—فائل فوٹو۔


گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اسٹیج اداکارہ سلک شہزادی کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کار اداکارہ کو زبردستی جیپ میں ڈال رہے ہیں۔

اداکارہ کے مالک مکان ملک یوسف کے مطابق ان کو مکان پولیس کانسٹیبل علی بٹ نے کرائے پر لے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی بٹ کو تین سال قبل محکمہ پولیس سے برخاست کیا جاچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تھانہ اروپ میں تعیناتی کے دوران علی بٹ پر ایک زیرحراست خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب جس گھر میں سلک رہتی تھی اس کا کرایہ نامہ ہم نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل علی رضا نے مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

کرائے نامے کے مطابق علی رضا بٹ گھر کا کرایہ 50 ہزار روپے ماہوار ادا کررہا تھا جبکہ اسٹیج اداکارہ گھر میں اکیلی رہتی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اداکارہ کو پانچ سے چھ افراد نے اغواء کیا، پولیس تاحال اداکارہ اور ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔


متعلقہ خبریں