سانحہ 12 مئی، میئر کراچی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 12 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی 2007 کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی سمیت 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور عبدالزاہد سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کر دی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ مفرورملزم عبدالزاہد کی گرفتاری کے باعث ملزمان پرترمیم شدہ فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ان مقدمات میں عدالت نے 14 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے رکھا ہے جب کہ ملزم عبدالزاہد نے درخواست ضمانت بھی دائرکر رکھی ہے جس پر وکیل سرکار نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں