اسلام آباد سے دو لڑکیاں اغواء

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق لڑکیوں کو دو مختلف تھانوں ترنول اور لوہی بھیر کے علاقے سے اغواء کیا گیا ہے۔

لوہی بھیر اور ترنول پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیا۔

تھانہ ترنول کے علاقے سے 20 سالہ روبیہ بی بی جبکہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے سیدہ حرا کو اغواء کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں جعلی کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار شخص کے قبضے سے 60 ہزار روپے نقدی برآمد  کر لی گئی ہے۔

جعلی کرنسی کے استعمال پر سہالہ پولیس نے راجہ امجد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم سے برآمد کی گئی کرنسی میں 100، 1000، اور 5000 کے نوٹ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں