ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم بدھ کو کراچی پہنچے گی


کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح دبئی سے کراچی پہنچ رہی ہے۔ ٹیم کی آمد صبح 10:15 بجے متوقع ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 15 سال بعد پاکستان کا رخ کرنے والی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال  کیا جائے گا۔ ٹیم سخت ترین سیکوریٹی میں  ہوٹل روانہ ہوگی۔

2:30 منٹ پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی قائد میریسا اگیولیرا  ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیں گی، پھر سیریز کے حوالے سے میڈیا کانفرنس میں شریک ہوں گی۔

سہ پہر 3:15 بجے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  گراونڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ سیریز کے تینوں میچ ساؤتھ اینڈ کلب پر شیڈول ہے۔

میچ کا ٹاس صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جبکہ اننگ کا آغاز صبح 11 بجے طے ہے۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا ٹاک ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے سبب آمد کا مقام اور وقت ابھی ظاہر نہیں کیا جارہا۔


متعلقہ خبریں