کراچی میں پولیس اور رینجرز نے سرینہ موبائل مارکیٹ میں آپریشن مکمل کرلیا جس کے دوران 20 دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔
ہم نیوز کے مطابق دکانداروں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
دکانداروں سے 35 موبائل فونز بھی جانچ پڑتال کے لئے تحویل میں لے لئے گئے۔
خیال رہے کہ شہر کے شمالی علاقوں میں سرینہ مارکیٹ کو موبائل فون کی خرید و فروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ تصویر کیا جاتا ہے۔
تاہم اس مارکیٹ میں موجود کچھ عناصر پر یہ الزام عائد کی جاتا ہے کہ وہ چوری کے موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
