چینی کمپنی کی فلم کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

فائل فوٹو


اسلام آباد: چینی میوزک کمپنی نے پاکستان میں فلم اور میوزک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

یہ پیشرفت وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے معروف چینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران ہوئی۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سیاحت، کھیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نیا ویزا رجیم متعارف کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور موسیقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، فلمیں کسی بھی ملک کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موسیقی بھرپور اور متنوع ہے، چاہتے ہیں ہمارے فنکار اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہوئے کثیر الجہت ثقافت کو موسیقی کے ذریعے فروغ د یں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی موسیقی برصغیر سمیت دیگر علاقوں میں مقبول ہے۔ ہماری دھرتی نے استاد نصرت فتح علی خان جیسا عظیم موسیقار پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی کے فن میں نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا، لوک ورثہ معدوم ہوتے موسیقی کے آلات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم پروڈیوسر تھا، پھر فلم سازی میں کمی آئی اس وقت 127 سینما اسکرینز ہیں، انہیں بڑھا کر 1000 تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں