اسٹاک ایکسچینچ میں کاروبار کے آغاز پر75 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز ہی میں 75 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40289 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم 15 منٹ بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں ایک ساتھ 71 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز عام طور تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہتا ہے۔ مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 7,560,600  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 384,180,641 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر مجموعی طور پر 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے بعد سے مارکیٹ میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔


متعلقہ خبریں