راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی تین بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کوٹ کوٹیڑہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں تین بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ دو کی زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/124543/” position =”left”]
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھوئی رٹہ سیکٹر پر ہوا تھا جس کے دوران محمد مشتاق نامی شہری زخمی ہوا۔
