سی پیک کی جعلی چینی کمپنی کا شہریوں سے فراڈ

fraud

نجی بینک کا ایریا مینیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ لیکر امریکہ فرار


اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہدری (سی پیک) کی جعلی چینی کمپنی کا شہریوں سے فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی چینی کمپنی نے شہری سے 51 لاکھ کا فراڈ کیا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آئی نائن پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم شعیب علی سی پیک منصوبےکا منیجر بن کے بات کرتا تھا جبکہ سی پیک میں سامان سپلائی کرنےکے لیے ایک جعلی کمپنی بنائی گئی۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ منصوبہ کے لیے مختلف اشیا کی فراہمی کے نام  پرلوٹ مار کی جارہی تھی۔

دوسری جانب چینی کمپنی نے ایسے کسی دفتر کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور شہریوں کوبھی خبردار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں