سپریم کورٹ میں آج کے اہم مقدمات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو رہی ہے جن میں سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کی سماعت بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی سپریم کورٹ کا بینچ پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

ڈی جی قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی جب کہ ذہنی مریض خضر حیات کی سزائے موت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

سپیریم کورٹ کی جانب سے آئی ڈی پیز کو زائد ادائیگیوں اور ملک میں بڑھتی شرح آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

دوسری جانب لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی سے متعلق کیس کی سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

نواز شریف, مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل پر چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں