اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ 783پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا لیکن مارکیٹ کچھ ہی دیر بعد کا شکار ہو گئی۔

جعمہ کے روز کاروبار کا آغاز 39 ہزار 90 پوائنٹس سے ہوا اور آخری رپورٹ آنے تک انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی کے سے 38 ہزار 999 پر ٹریڈ کررہا تھا تھا۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد دو گھنٹے کے دوران  17,165,060  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,296,987,348 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

 

جمعہ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا تھا اور شروع میں ہی 124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39 ہزار213 پوائنٹس پر چلا گیا۔

مارکیٹ کھلتے ہی لین دین میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ 187 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 151 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مجموعی طور  پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا  مارکیٹ بند ہونے تک انڈیکس 39 ہزار 90 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں