پاکستان اسٹاک مارکیٹ 253 پوائنٹس کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کا شکار ہو گئی۔ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

سال نو کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی تین گھنٹے کاروبار ملا جلا رجحان رہا تاہم بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں ہی رہی۔

جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس تک اضافہ ہوا اور انڈیکس 37 ہزار 922 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم منفی زون میں جانے کے بعد مارکیٹ میں دوبار استحکام پیدا نہیں ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 37 ہزار 542 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود تھا جب کہ سال نو کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں