اسلام آباد میں قطر ویزا سینٹر کا افتتاح

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قطر کی وزارت داخلہ کے تحت پہلے قطر ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، افتتاح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی زلفی بخاری نے کیا۔

قطر کے سفیر سقر بن مبارک کے مطابق پہلے یہ عمل ریاست قطر انجام دیتی تھی لیکن اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائیگا۔

سفیر نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراف قطر میں ہونے والے  2022ورلڈ کپ کے لیے بنائے جانے والے منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لے سکیں گے۔

قطر میں روزگار کے حصول کے لیے درخواست دینے والے افراد کو ورک کانٹریکٹ پر دستخط کرنا ہونگے، بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ایسا ہی ایک ویزا سینٹر کراچی میں بھی کھولا گیا ہے۔

سقر بن مبارک نے مزید کہا کہ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں ایک لاکھ پندراہ ہزار پاکستانی رہتے ہیں۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 5سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، فکر یہ ہے کہ احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹوئیٹ کر کے قطر ویزہ سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں