اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ننھے اذہان مرزا ملک کی تصویر کو خوب سراہا اور شئیر کیا۔۔
رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ بیٹے کے والد بن گئے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی ٹھیک ہیں۔
Living life in the fast lane can be fun! It’s time to say hello to the world ? pic.twitter.com/i6TvcmkJ9F
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) December 22, 2018
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنے فینزکواس سے قبل بھی اپنے بیٹے کی جھلک دیکھا چکی ہیں۔
شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اب اذہان مرزا کا دنیا کو ہیلو کہنے کا وقت آ گیا ہے۔
ثانیہ مرزا کے مداحوں نے اکثر ان سے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا تھا ‘اسے بری نظر سے بچانا چاہتی ہوں، آپ اسےمضحکہ خیز قرار دے سکتے ہیں مگر میرا ماننا ہے کہ بری نظر ہوتی ہے، وہ بڑا ہونے پر لوگوں کی توجہ حاصل کرے گا، ہم اس کا ہر ممکن حد تک تحفظ کرنا چاہئے اور یہی ہمارا فیصلہ ہے۔
واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے آٹھ برس قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔

