تحریک انصاف نے آصف زردای کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی



کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زردای کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے شروع میں درخواست قبول کرنے سے اعتراض کیا مگرجب ان کی اسلام آباد کے مرکزی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی تو پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں تمام ثبوت جمع کروادئیے ہیں، ہم نیب سے بھی گزارش کریں گے کہ آصف علی زرداری کے اثاثہ جات کی چھان بین کریں۔


متعلقہ خبریں