اسلام آباد: سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ کہلانے والے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو سمجھ نہیں صوبے ساتھ ہوں گے تو یہ مضبوط ہوں گے اور اسلام آباد مضبوط ہوگا۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو کیا ہو گا جیل دوسرا گھر ہے۔
قبل از وقت انتخابات پر صحافی کے سوال کے جواب میں زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ اشارہ ہے۔
موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے پر انہوں نے صحافی سے کہا کہ آپ کیا کہتے ہیں جو آپ کہیں گے وہ کریں گے۔ جس ہر صحافی نے سوال کیا کہ مفاہمت کے بادشاہ تو آپ ہیں۔
زرداری نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کہا رواں ہفتے میں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ جس پر زرداری نے کہا کہ آپ کروالیں کہہ دیں، جو حکم کریں۔
اسلام آباد میں زرادری کی گرفتاری کی باتیں گردش کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ یہی خوف رہتا ہے مجھے نہیں۔