فواد حسن فواد کے اہلخانہ کی نیب کو پلی بارگین کی پیشکش، ذرائع

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خاندان کی جانب سے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق  پرنسپل سیکرٹری کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ نیب سے پلی بارگین کرنے کا طریقہ کار اور رقم کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات پوچھیں۔

فواد حسن فواد کے اہل خانہ کو ابتدائی طور پر آگاہ کیا گیا کہ اب تک  وہ ستر کروڑ روپے سے زائد  کی رقم کے ذرائع نہیں بتا سکے، اگر پلی بارگین کی درخواست کرتے ہیں تو ان کے ذمہ  کم از کم 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں علی جہانگیر صدیقی کے امریکہ میں سفیر تعینات ہونے سے چند روز قبل بڑی رقم منتقل ہوئی تھی جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں علی جہانگیر صدیقی کے توسط سے پندرہ کروڑ منتقل ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب حکام نے تفتیش کے دوران سابق  پرنسپل سیکرٹر سے  پوچھا کہ یہ رقم کہاں سے آئی تو جواب ملا کہ دوست سے قرض لیا ہے۔ نیب فواد حسن فواد کے اکاونٹ میں منتقل ہونے والی اس رقم اور اس کے محرکات کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فواد حسن فواد کے اثاثوں کی جانچ پڑتال اور اس کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور آمدن کے ذرائع کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر پلی بارگین کی باقاعدہ درخواست دی جاتی ہے تو پھر چئیرمین نیب اور عدالت سے منظوری لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں