اسلام آباد: چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حملے کے اہم ترین ملزمان کو اندرون سندھ، کراچی اور بلوچستان کے علاقوں سے عمل میں آئی ہیں جبکہ ابھی بھی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب یہ کیس تقریبا حل کیا جاچکا ہے تاہم ابھی بھی کچھ زاویوں پر تحقیقات جاری ہے۔
چینی قونصل خانے پر حملہ
گزشتہ ماہ چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے تھے۔ جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا تھا۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے جبکہ شہید ہونے والوں میں ویزے کے سلسلے میں قونصل خانے آنے والے پاب بیٹا بھی شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے بتایا تھا کہ دہشت گرد قونصل خانے کی چاردیواری میں داخل ہوئے تاہم عمارت میں داخل نہیں ہو سکےتھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چینی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن کو نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ میں شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عامر اور اے ایس آئی ایم اے داود کے نام سے ہوئی تھی۔