آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: آئی ایس پی آر


اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر احمد محمد فیدل یعقوب نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات سوموار کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں